Friday, 7 December 2018

تضمین بر کلام : علامہ جمیل مظہری رضوی از قلم ۔۔۔ محبوب گوہر اسلام پوری

تضمین بر کلام : علامہ جمیل مظہری رضوی

 (اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام) 

از قلم ۔۔۔ محبوب گوہر اسلام پوری 

اے رسول مجتبی خیر البشر، خیر الانام
آپ کو رب نے بنایا سارے نبیوں کا امام
گونجتی ہےسارے عالم میں صدا یہ صبح وشام 

اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام 
زینت عرس معلی الصلوۃ والسلام 

جلوہ فرما آمنہ کے گھر میں جب آقا ہوئے
خوش بہت ہی سن کے عبدالمطلب دادا ہوئے 
مہرباں امت پہ کتنے سید والا ہوئے 

رب ھبلی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا،الصلوۃ والسلام 

رب تعالی بھیجتا ہے شاہ بطحا پر درود 
عرش اعظم کے مکیں، اسرا کے دولہا پر دورد 
لازمی سمجھو حبیب رب کعبہ پر دورود 

مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود 
ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام 

ڈالیوں سے نعت سرور گنگنائیں بلبلیں 
مرحبا صل علی کے گیت گائیں بلبلیں 
آمد سرکار کے نغمے سنائیں بلبلیں 

غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں 
گل کھلا باغ احد کا الصلوۃ   والسلام 

تھی تڑپ دیدار پیغمبر کی مہرو ماہ میں 
کہکشاں مکے میں اتری روشنی کی چاہ میں 
ہے تجلی نور رب کی خوب روئے شاہ میں 

سر جھکا کر باادب عشق رسول اللہ میں 
کہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام 

خالق ارض و سما سے دم بدم ڈرنے کے بعد 
گوہر اپنے شاہ کی طاعت کا دم بھرنے کے بعد 
کہ گیا عاشق شہ دیں سے وفا کرنے کے بعد

میں وہ سنی ہوں جمیل قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

4 comments:

  1. بہت اچھی تظمین لکھی ہے

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ بہت عمدہ اللہ قبول فرمائے

    ReplyDelete
  3. Masha allah bahot behtarin tazmeen h

    ReplyDelete
  4. مساء اللہ

    ReplyDelete