منقبت مولائے کائنات شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ
فکروقلم ۔۔۔۔ محبوب گوہر اسلامپوری
کیجئے مشکل کشائی یا علی مشکل کشا
ہے گھٹا کلفت کی چھائی یا علی مشکل کشا
خانہء کعبہ میں پیدائش ہوئی ہے آپ کی
یہ سعادت کس نے پائی یا علی مشکل کشا
جان دے کر کربلا میں آپ ہی کے لال نے
دین کی عظمت بچائی یا علی مشکل کشا
فاطمہ کے نام کی خیرات ہم کو چاہیئے
کہ رہے ہیں سب فدائی یا علی مشکل کشا
سنی بن کے خانقاہوں میں ہیں بیٹھے رافضی
دیجئے ان سے رہائی یا علی مشکل کشا
استراحت بستر سرکار پر ہجرت کی شب
آپ کے حصے میں آئی یا علی مشکل کشا
یک بیک دشواریوں نے لے لیا راہ فرار
جب صدا میں نے لگائی یا علی مشکل کشا
آپ کو مہماں بنانے کی ہے اس میں آرزو
دل کی کردیجے صفائی یا علی مشکل کشا
آپ نے تو دشمنان دین کی ہر جنگ میں
توڑ کر رکھ دی کلائی یا علی مشکل کشا
ہو نگاہ لطف گوہر پر کہ یہ کرتا رہے
آپ کی مدحت سرائی یا علی مشکل کشا
No comments:
Post a Comment